قومی ٹیم کا 54 رکنی اسکواڈ نیوزی لینڈ روانہ
فوٹو : سوشل میڈیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہو گئی، 54رکنی اسکواڈ لاہور سے غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوا ہے.
فخر زمان بخار کی علامات ظاہر ہونے پرنیوزی لینڈ روانہ نہ ہوسکے.کھلاڑی اور اسکواڈکرائسٹ چرچ لنکن یونیورسٹی میں 14 روز کی آئسولیشن کی مدت گزاریں گے.
54 رکنی اسکواڈ میں پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہینز کے 34کھلاڑی اور 20 آفیشلز شامل ہیں، پہلے کووڈ 19 ٹیسٹنگ کے بعد کھلاڑیوں کو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور گروپس میں ہی ٹریننگ ہو گی.
قومی ٹیم کے قرنطینہ کے دوران تین کووڈ19 ٹیسٹنگ ہوں گی جب کہ 14 روز کے بعد اسکواڈ کو آزادانہ گھومنے پھرنے کی آزادی ہو گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ اور دوسرا 20 دسمبرکو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا جب کہ سیریز کا تیسر ا میچ میچ 22 دسمبر کو نیپیئر میں ہوگا۔
ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ ماؤنگنائی میں شروع ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان شاہینز کی ٹیم 2 چار روزہ اور 4 ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔ پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان پہلا 4 روزہ میچ 10 دسمبر سے شروع ہو گا جب کہ دوسرا 4 روزہ میچ 17 سے 20 دسمبر تک واھنگری میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی سکواڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہین کی دو ٹیموں کے 35 کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ اور سپورٹ سٹاف کے بیس اراکین شامل ہیں۔ سکواڈ میں شامل کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہین دونوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔
اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان ٹیسٹ کرکٹ)، شاداب خان (نائب کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل)، اظہر علی، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، محمد حفیظ، فواد عالم،عابد علی، عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، ذیشان ملک، دانش عزیز، حیدر علی اور حارث سہیل شامل ہیں.
حسین طلعت، عمران بٹ، افتخار احمد، خوشدل شاہ، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، عماد وسیم، یاسر شاہ، عثمان قادر، ظفر گوہر، عماد بٹ، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد عباس، محمد حسنین، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان اور وہاب ریاض بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
Comments are closed.