ابرار الحق کی پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز سے ملاقات
ریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ہلال احمر پاکستان کے چیرمین ابرارالحق نے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز سے ملاقات کی.
ابرارالحق نے پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز سے ملاقات کے موقع پر ہلال احمر کے امور پر تبادلہ خیال کیا.
اس موقع پر انھوں نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور ان کہ رہائی اور فلاح و بہبود کے لئے ایمبیسی احکام سے گفتگو کی.
سفارت خانے کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا، انھوں نے سفارتخانہ کے افسروں سے ملاقات میں سعودی عرب میں پاکستانیوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا.
ابرارالحق بطور چیرمین ہلال احمر پاکستان سعودی عرب مین قید پاکستانی افراد کی رہائی کے سلسلے میں دورے پر ہیں اور اعلی سعودی احکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں.
Comments are closed.