شعیب ملک کی اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کیلئے سرپرائز پارٹی
فوٹو: انسٹاگرام ، ثانیہ، شائستہ
کراچی (ویب ڈیسک)شعیب ملک اور بچے کے ساتھ پاکستان میں موجود بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 15 نومبرکو اپنی 34ویں سالگرہ منائی ،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
ثانیہ مرزا پاکستان سپر لیگ فائیو میں اپنے شوہر شعیب ملک کی حوصلہ افزائی کیلئے آئی تھیں لیکن شعیب ملک کی ٹیم پشاور زلمی ہار کر ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہو گئی مگر ثانیہ مرزا ابھی موجود ہیں پاکستان میں۔
سالگرہ پرشعیب ملک نے ثانیہ کیلئے سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا جس کا تمام ترانتظام ٹی وی ہوسٹ شائستہ لودھی کے ذمہ تھا۔ سوشل میڈیا پر دوستوں اورفیملی کے ہمراہ کراچی میں منائی جانے والی اس سالگرہ کی تصاویرخوب وائرل ہورہی ہیں۔
سالگرہ کے بعدثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر تصاویرشیئرکرتے ہوئے لکھا میں نے فیملی کے ساتھ سب سے بہترین وقت گزارا، میں خود کو خوش قسمت محسوس کرتی ہوں۔آپ کے حیرت انگیز پیغامات اور اتنی محبت کے لئے آپ سب کا شکریہ۔
سرپرائز دینے پر ثانیہ نے اپنے شوہر کرکٹر شعیب ملک کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا، ان کی پوسٹ پر پاکستان اور بھارت سے بیشمار نیک خواہشات اور دعائیہ پیغامات بھیجے گئے ۔
ثانیہ مرزا نے شعیب اور اذہان کے ساتھ لی جانے والی تصاویربھی شیئرکی ہیں دوسری جانب شائستہ لودھی نے بھی انسٹا گرام پر اپنے فالوورکیلئے تصاویر شیئرکی ہیں۔
Comments are closed.