سعودی ریگستان میں برفباری اور اونٹوں کے بھاگنے کی ویڈیو
ریاض(ویب ڈیسک )سعودی عرب کے ریگستان میں جب تیز بارش کے بعد برفباری ہوئی تو ریگستان میں دوڑتے اونٹوں کی ویڈیو نے سما باندھ دیا.
سعودی عرب میں برفباری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو اونٹوں کو عین ریگستانی زمین پر برف کے ساتھ دوڑتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے ۔
یہ واقعہ سعودی عرب کے مشہور شہر حائل میں پیش آیا ہے ۔ یہ شہر شمال مغربی حصے میں واقع ہے ، اس ماہ کئی مرتبہ برف باری، تیز بارش اور گرج چمک دیکھی گئی ہے ۔
اسی طرح مشرقی صوبے اور اثیر میں بھی غیرمعمولی موسمیاتی کیفیات دیکھی گئی ہیں۔تحقیق کے مطابق سعودی عرب میں شہر حائل آب و ہوا میں تبدیلی (کلائمٹ چینج) سے متاثرہ علاقوں میں سرِ فہرست ہے۔
سعودی عرب کے باقی کئی شہروں میں بھی معمول سے ہٹ کر بارشیں بھی ہوئیں اور بعض جگہوں پر سیلاب اور حادثات بھی ہوئے ہیں.
Comments are closed.