لاہور قلندر اور ملتان سلطانز آج فائنل میں پہنچنے کی جنگ لڑیں گے
کراچی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ فائیو کا دوسرا الیمینیٹر آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا فائنل تک رسائی کے لیے بڑا مقابلہ مہارت کے ساتھ دباو برداشت کرنے کا بھی امتحان ہے۔
کراچی کےنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج یہ میچ رات آٹھ بجے شروع ہو گا الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، شائقین کو میچ کا شدت سے انتظار ہے۔
لاہور قلندرز کی پہلی سنسنی خیز فتح سے مورال ہائی ہے، سب کو اپنے ہیرو محمد حفیظ پر مان ہے۔ بین ڈنک بھی چھکے چھڑائیں گے، شاہین حریف بلے بازوں کے مشکل ثابت ہوں گے۔
سلطانز نے بھی کم بیک پر نظریں جما لی ہیں ، آج جیت کر ٹائٹل کی جنگ لڑیں گے۔ کھیل سے پہلے کپتانوں کے دعوے اور دیوانوں کے تبصرے توجہ کا مرکز بن گئے۔
گزشتہ روز کراچی کنگز نے سپر اوور میں ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جب کہ لاہور قلندر نے محمد حفیظ کی متاثر کن اننگز کی بدولت پشاور زلمی پر فتح پائی تھی.
آخری تین اوورز میں لاہور قلندرز کو 36 رنز درکار تھے مگر یہ ہدف 2 اوورز میں ہی حاصل کرلیا گیا، سیکنڈ لاسٹ اوور میں پٹائی برداشت کرنے والے وہاب ریاض تھے جو 20 رنز کھا گئے.
Comments are closed.