گلگت بلتستان میں پولنگ مکمل، گنتی کاعمل جاری
فوٹو: فائل
سکردو، گلگت (زمینی حقائق ڈاٹ کام )گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ووٹنگ مکمل ہونے کے بعدگنتی کا عمل جاری ہے ، 23حلقوں میں ووٹرزنے حق رائے دہی استعمال کیا۔
انتخابات کے دوران دس ہزار پولیس اہلکار اور پیراملٹری فورسز سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ، تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون میں زور کا جوڑ پڑنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان انتخابات میں چوبیس میں سے تئیس حلقوں کیلئے ووٹنگ صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک جاری رہی، ایک حلقے میں امیداوار کے انتقال کے باعث انتخاب23نومبر تک ملتوی ہو چکاہے۔
انتخابات کیلئے ایک ہزار ایک سو ساٹھ پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ، تین سو گیارہ حساس اور چارسو اٹھائیس انتہائی حساس قرار دیئے گئے ۔پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور مقامی پولیس کے دس ہزار اہلکارڈیوٹی پرتعینات ہیں ، پیراملٹری فورسز بھی شامل ہیں۔
Comments are closed.