پاکستان کا کلین سوئپ، زمبابوے کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
فوٹو : اے ایف پی
راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے
ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں زمبابوے کو 8 وکٹوں سے ہرا کر کلین سویپ مکمل کرلیا۔
زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور زمبابوے نے اننگز کا آغاز کیا تو چمو چبھابھا اور برینڈن ٹیلر نے ٹیم کو گزشتہ میچوں کی نسبت زیادہ اچھا آغاز فراہم کیا ۔
مہمان ٹیم کا سکور 26 تک پہنچا تو عماد وسیم نے برینڈن ٹیلر کی قیمتی وکٹ حاصل کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلا دی۔پاکستان کو اگلی وکٹ بھی جلد ہی ملی.
دوسرے آوٹ ہونے والے کریگ ارون صرف 4 رنز بناکر حارث رؤف کی وکٹ بنے ، اسی اوور میں ریان برل بھی ایک رن بنا کر چلتے بنے، چمو چبھابھا نے 31 رنز سکور کیے لیکن عثمان قادر نے انہپں پویلین کی راہ دکھا دی.
اگلے اوور میں عثمان قادر نے لگاتار دوسرے میچ میں عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں ملٹن شمبا کوسٹمپ آئوٹ کروانے کے بعد ویزلے مدھویرے کی اننگز کا بھی خاتمہ کیا.
سکور 87 تک پہنچا تو انہوں نے اپنے کوٹے کی آخری گیند پر اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے ایلٹن چگمبھرا کی وکٹ لیکر چوتھی کامیابی حاصل کرلی ۔
ڈونلڈ ٹریپانو اور مساکاڈزا نے زمبابوے کا سکور 120 رنز تک پہنچایا، اس موقع پر حسنین نے مساکاڈزا کو 11رنز پر آئوٹ کیا ۔ زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 129 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 4 اور عماد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو فخر زمان اور اپنا پہلا بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کھیلنے والے عبداللہ شفیق نے 39 رنز کا آغاز فراہم کیا.
فخر زمان 21 رنز بنا کر مساکاڈزا کی وکٹ بن گئے۔حیدر علی نے ایک چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 27 رنز کی اننگز کھیلی اور 79 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد بیٹنگ کے لیے خوشدل شاہ آئے۔
خوشدل شاہ کے 15 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 36 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے 130 رنز کا ہدف 16 ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کرلیا۔
ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق نے ناقابل شکست 41 رنز بنائے، جس کے لیے انہوں نے 33 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، نوجوان بلے باز عبداللہ شفیق نے ڈیبیو کیا جبکہ عماد وسیم کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
Comments are closed.