پاکستان آج پھر کلین سوئپ کا خواب لئیے میدان میں اترے گا
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ٹی20 انٹر نیشنل میچ آج پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے ۔ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان سیریز میں وائٹ واش کے لئے پرعزم ہے۔
بابر اعظم نےپہلے میچ میں 82رنز کے بعد دوسرے میچ میں بھی نصف سنچری بنائی تھی توقع کی جا رہی ہے کہ وہ آج بھی اپنی ٹیم کو جیتا ئیں گے۔
پاکستان نوجوان بیٹسمین عبداللہ شفیق کو بھی آج ڈیبیو کرائے جانے کا امکان ہے۔نائب کپتان شاداب خان نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا توسیریز میں پہلی بار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
یاد رہے پاکستان نے ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی جیت لی تھی تاہم زمبابوے نے آخری میچ سپر اوور میں جیت کر بابراعظم کے کلین سویپ کا خواب توڑ دیا تھا.
Comments are closed.