پاکستان اور زمبابوے کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
فوٹو: فائل
کراچی( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گاکپتان بابر اعظم کے پاس دوبارہ کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ کا عالمی نمبر ایک بلے باز بننے کا اہم موقع موجود ہے۔
دونوں ٹیموں کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کو راول پنڈی اسٹیڈیم میں نيٹ پريکٹس کی گئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹٰ 20 سیریز راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
نائب کپتان شاداب خان انجری کے باعث ٹی 20 سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔ سیریز کے بقیہ دونوں میچز 8 اور 10 نومبر کو کھیلا جائے گا، جس کے بعد 12 نومبر کو زمبابوے کی ٹیم ہرارے کیلئے روانہ ہو جائے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 3 بج کر 30منٹ پرشروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔
ٹی 20 سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور تمام میچز راول پنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
زمبابوے اور پاکستان کی ایک روزہ میچز کی سیریز اگر چہ پاکستان نے دو ایک سے جیت لی تھی تاہم راولپنڈی میں کھیلے گے آخری میچ میں سپر اوور میں زمبابوے نے پاکستان کو شکست دے دی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی میں سیریز میں فیورٹ پاکستان ہے لیکن مختصر فارمیٹ میں کوئی ایک کھلاڑی بھی پورے میچ کا پانسہ پلٹ دیتاہے اس طرح پاکستان کے ساتھ ساتھ زمبابوے کے پاس بھی ٹیلر، ویلیم اور چبابا کی شکل میں پانسہ پلٹنے والے کھلاڑی موجود ہیں۔
زمبابوے کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں 125 رنز کی عمدہ اننگز سمیت مجموعی طور پر سیریز میں 221 رنز بنانے والے بابر اعظم ٹی20 کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں ایک عرصے تک عالمی نمبر ایک رہے ہیں۔
بابراعظم اس وقت تینوں فارمیٹس میں واحد ایسے بلے باز ہیں جو صف اول کے پانچ بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں پاکستان کے کپتان جنوری 2018 سے اب تک چار مختلف مواقع پر عالمی نمبر ایک رہتے ہوئے مجموعی طور پر ٹی20 میں 774 دن تک سرفہرست بلے باز رہے ہیں۔
اسی طرح سیریز میں اسپن بالنگ آل رانڈر عماد وسیم کی نظریں بھی بہترین کارکردگی دکھا کر اچھی رینکنگ کے حصول پر مرکوز ہو گی جو اس وقت بالر کی عالمی درجہ بندی میں 8ویں نمبر پر موجود ہیں۔
عماد بھی 2017 اور 2018 میں مجموعی طور پر 146 دن تک عالمی نمبر ایک بالر رہ چکے ہیں۔آئندہ سال بھارت میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ 2021 کے انعقاد میں ایک سال رہ گیا ہے اور ایسے میں تمام کھلاڑی ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔
ماضی میں عالمی نمبر دو بلے باز فخر زمان مستقل ناقص کارکردگی کی وجہ سے 22ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ 2007 میں کیریئر کی بہترین نویں پوزیشن حاصل کرنے والے بیٹنگ آل رانڈ محمد حفیظ بھی 42ویں نمبر پر ہیں۔
ٹی20 کی عالمی درجہ بندی میں آسٹریلیا 275 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ انگلینڈ 271 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 266پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، پاکستان 261 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور زمبابوے 181 پوائنٹس کے ساتھ 11ویں نمبر پر موجود ہے۔
Comments are closed.