کھلاڑی کی نگریز ی نہیں ،کارکردگی اچھی ہونی چایئے،ثقلین مشتاق
فوٹو:فائل
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آف سپنر اور دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق نے کہا ہے کھلاڑی کو اچھی کرکٹ کھیلنی آنی چایئے کسی انگریزی نہیں بھی آتی تو کوئی بات نہیں اس لئے بہتر ہے سارا زور کارکردگی دکھانے پر لگائیں انگریزی پر نہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے 43 سالہ ہیڈ آف پلیئرز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں بات کرتے ہوئے انگریزی پر عبور حاصل کرنے کیلئے سرگرداں پلیئرز کو کارکردگی کا ہتھیار اپنانے پر زور دیا۔
انھوں نے کہا انگلش کا سبق پڑھنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو میدان پر کارکردگی کی اہمیت یاد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو زبان کی بجائے کارکردگی پر غلبہ حاصل کرنا چاہیے۔
ثقلین مشتاق نے کہا کہ کھلاڑیوں کا اصل کام میدان میں کھیلنا ہے نہ کہ انگریزی زبان میں کامل ہونا۔ سابق آف سپنر نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اردو بولنے پر فخر کرنا چاہیے کیونکہ یہ ہماری قومی زبان ہے۔
ٹیم کے ڈریسنگ روم تک رسائی سے کھلاڑیوں اور ان کے درمیان دوریاں پیدا ہونے کے سوال پر ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ وہ کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو کس طرح بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ اعتماد پیدا کرنے میں کچھ وقت لگے گا، آپ یہ کام صرف ایک یا دو ملاقاتوں سے نہیں کرسکتے ہیں لیکن آپ کو کھلاڑیوں سے دوستی کرنے کے لئے مستقل بنیادوں پر ملنے کی ضرورت ہے۔
ماضی کے اسٹار آف سپنر کا کہنا تھا کہ ایک بار جب آپ ان کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے تو آپ ان کے ساتھ بہترین طریقے سے ہم آہنگی کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔
Comments are closed.