پاکستان کی زمبابوے کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں بیٹنگ جاری
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے 7 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 29 رنز بنا لیے ہیں.
امام 16 اور عابد علی 12 رنز پر کھیل رہے ہیں، اس سے قبل پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بابر اعظم پہلی بار پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جب کہ قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان انجری کی وجہ سے پہلے میچ میں شریک نہیں ہیں۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف ایک روزہ کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، امام الحق، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، فہیم اشرف، عماد وسیم، وہاب ریاض اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گےانھوں نے امید ظاہر کی کہ میچ اچھا ہو گا۔
Comments are closed.