ایوبیہ میں ٹنل کا افتتاح کر دیا گیا
ایوبیہ (زمینی حقائق ڈاٹ کام ) وفاقی وزیر ما حو لیات امین اسلم خان نے ایبٹ آباد کے علاقے ایوبیہ میں محکمہ وائلڈ لائف کے زیر انتظام ٹنل کاافتتا ح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ما حو لیا ت امین اسلم خان نے معروف سیاحتی مقام ایوبیہ میں محکمہ وائلڈ لائف کے زیر اہتمام ٹنل کا افتتا ح کیا۔
یہ ٹنل انگریز دور میں 1891 میں تعمیر کی گئی تھی ، وقت بدلنے کے ساتھ اس پر عدم توجہی کی وجہ سے اس میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے تھے اور یہ ٹنل بلاک ہو گیا تھی.
محکمہ وائلڈ لائف کے ڈی ایف او ،اور ایوبیہ نشنیل پارک کے ایس ڈی ایف او سردار نواز ،کی توجہ سے اس پر 40 لاکھ کا فنڈ لگا کر اسکی از سر نو تزئین و آرائش کی گئی.
اس کو دوبارہ تیار کیا گیا اور بجلی بھی لگا دی گئی جس سے ایک بار پھر یہ ایک بہترین ٹنل بن گئی ۔ اس کا افتتا ح وفاقی وزیر ما حول امین اسلم نے کیا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کے یہ ٹنل دنیا کی بہترین ٹنل بن گئی ہے جسے اب دیکھنے کیلئے لاکھوں کی تعداد میں سیا ح ایوبیہ کا رخ کرینگے۔
اس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں اور ٹنل میں نوکریاں بھی مقامی افراد کو ہی ملیں گی اس موقع پر انہو ں نے محکمہ وائلڈ لائف کی شاندار کارکردگی کو بھی سرا ہا۔
Comments are closed.