پاکستان اور زمبابوے کا پہلا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا


راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج دن 12 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

زمبابوے کے خلاف میچز کیلئے 15رکنی پاکستانی دستے کا اعلان کردیا گیاہے جس میں سینئرز کھلاڑیوں محمد حفیظ اور شعیب ملک کو آرام دیاگیاہے

راولپنڈی سے یہ خبر ہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بھی اَن فٹ ہو کر زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میچ سے آؤٹ ہو گئے ہیں، پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں باؤلنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔

مہمان ٹیم نے بھی ٹریننگ کی، دوسری طرف، کھلاڑی بائیو سیکور ببل میں ٹیبل ٹینس کیرم اور اسنوکر کے کھیل سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں اور پاکستان میں زمبابوے ٹیم بہت خوش ہے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، کسی بھی ٹیم کو آپ آسان نہیں لے سکتے ، ہماری ٹیم باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ بیک ٹو بیک سیریز کے تناظر میں زمبابوے سیریز بہت اہم ہے، بطور کپتان پہلی ون ڈے سیریز ہے اور میری پوری کوشش ہے کہ یہ سیریز جیتی جائے۔

بابر اعظم نے کہا کہ حریف کو ہم کمزور نہیں سمجھتے ہیں اور امیدہے دونوں ٹیموں کے درمیان لوگوں کو اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

Comments are closed.