سعودی عرب، کورونا سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5لاکھ ریال معاوضہ کا اعلان
جدہ (زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے شعبہ صحت کے افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ ریال معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور کابینہ کے ارکان نے فیصلہ کیا ہے.
فیصلہ کے مطابق شعبہ صحت میں دوران ڈیوٹی کورونا وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ ریال معاوضہ دیا جاے گا جس کا اطلاق سعودی اور غیر ملکیوں پر یکساں طور پر ہوگا
فیصلے پر عمل درآمد دو مارچ دو ہزار بیس سے کورونا وائرس کے پہلے کیس سے شروع ہوگا اسکے علاوہ کابینہ کے اجلاس میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بتایا کہ سعودی عرب کی سربراہی میں جی ٹونٹی ممالک نے عالمی معیشت کے تحفظ کے لئے گیارہ ٹریلین ڈالرز لگائے ہیں.
چودہ ارب ڈالرز کے غریب ممالک کو قرضے فراہم کیے گئے ہیں اور کورونا وائرس سے بچاو کے لئے عالمی ادارہ صحت اور دیگر تنظیموں کو سعودی عرب نے بھاری امداد فراہم کی ہے
Comments are closed.