نیہا ککڑ سچ مچ روہن پریت سنگھ کی ہو گئی
فوٹو: بھارتی میڈیا
نئی دہلی: بھارتی خوبرو گلو کارہ نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی محبت شادی میں تبدیل ہو گئی ہے رواں میں منگنی ہو جانے کے بعد شادی کارڈز سامنے آنے تک تجسس برقرار تھا پھر اچانک خبر آئی کہ نئی دہلی میں دونوں ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ایک دوسرے کے ہو گئے ہیں۔
نئی نسل میں بے حد مقبول ہونے والے گیت گانے والی 32 سالہ بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے ساتھی گلوکار روہن پریت سنگھ سے شادی کرلی،دونوں کے حوالے سے خبریں تھیں کہ جلد ہی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
شادی کی خبروں کے باوجود دونوں نے اس حوالے سے کوئی بھی وضاحت نہیں کی تھی،نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی گزشتہ چند ہفتوں سے سوشل میڈیا پر متعدد رومانوی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوتی رہیں۔
یہ خبریں بھی پھیلتی رہیں کہ ممکنہ طور پر دونوں نے خاموشی سے شادی کرلی ہے، تاہم ایسی خبروں کی تصدیق نہیں ہوئی تھی،چند دن قبل ہی دونوں کا مشترکہ گانا نیہا دا وواہ بھی ریلیز ہوا تھا، جس میں نہ صرف دونوں نے آواز کا جادو جگایا تھا بلکہ دونوں ماڈلنگ اور رومانس بھی کرتے دکھائی دیے تھے۔
گانا وائرل ہونے کے ایک دن بعد ہی خبریں آنے لگی تھیں کہ دونوں کی شادی کی رسومات بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شروع ہوگئیں اور ان کی شادی کی رسومات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی تھیں۔
اس حوالے سے بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ نے نئی دہلی کے گردوارے میں سکھ روایات کے مطابق شادی کی، جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے بھی اپنی رپورٹ میں تصدیق کی کہ دونوں نے 24 اکتوبر کو نئی دہلی میں دن میں شادی کی اور تقریبات میں ان کے قریبی دوست اور دونوں کیاہل خانہ نے شرکت کی۔شادی کی تصدیق سے قبل ہی نیہا ککڑ نے شادی کی تقریبات کی تصاور اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق روہن پریت سنگھ سے تعلقات سے قبل نیہا ککڑ کے تعلقات گلوکار و ڈانسر ہیمانشو کوہلی سے تھے، تاہم 2018 میں ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔
نیہا ککڑ نے انتہائی کم عمری میں سکھ مذہبی گیتوں سے گلوکاری کا آغاز کیا تھا پھر انہوں نے متعدد پرانے بولی وڈ گانوں کے ریمیکس گاکر انہیں نئی نسل میں مقبول بنادیا،، تاہم معروف میوزک ریئلٹی شو انڈین آئڈول کے دوسرے سیزن سے انہوں نے مقبولیت حاصل کی۔
نیہا ککڑ کو ان کی جانب سے بولی وڈ کے مقبول گانوں کے ریمیک گانے کی وجہ سے منفرد شہرت حاصل ہے،نیہا ککڑ نے 2008 کی بولی وڈ فلم میرابائی ناٹ آؤٹ سے گلوکاری کا آغاز کیا اور پھر انہوں نے کاک ٹیل فلم کیلیے سیکنڈ ہینڈ جوانی گاکر مقبولیت حاصل کی۔
نیہا ککڑ کے ابتدائی معروف گانوں میں کر گئی چل، ملے ہو تم قسمت سے، چیز بڑی ہے مست مست، دلبر، او ساقی، گرمی، آنکھ مارے، یاد پیا کی آنے لگی، میں تیری گرل فرینڈ، چھما چھما اور نکلے کرنٹ جیسے گانے شامل ہیں۔
Comments are closed.