شاہد آفریدی اور نادیہ شاہد کی سالگرہ کی تصاویر، پیغامات
کراچی (ویب ڈیسک)سابق کپتان اور اسٹار آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے شادی کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر خوبصورت تصاویر شئیر کی ہیں.
وہ اکثر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں تاہم وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر بہت کم شئیر کرتے ہیں۔اقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی شادی کو 20 سال مکمل ہو گئے ہیں۔
شادی کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر شاہد آفریدی نے اہلیہ نادیہ شاہد کے ہمراہ گلدستہ دیتے ہوئے خوبصورت تصاویر شئیر کی ہیں.
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج ہماری ازدواجی زندگی کے خوبصورت 20 سال مکمل ہو گئے ہیں۔
شاہد خان آفریدی نے دیکھ بھال کرنے والی سمجھدار اور حیرت انگیز شریک حیات ثابت ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ آج شادی کی سالگرہ بھول جانے کے باوجود اہلیہ نے مجھے معاف کر دیا جو ان کی بہت سی بہترین خصوصیات میں سے ایک ہے۔
اس موقع پر انہوں نے خوبصورت تصاویر بھی شئیر کیں۔دونوں نے اپنی شادی کی 20ویں سلاگرہ کا کیک بھی کاٹا۔شاہد آفریدی کو اہلیہ نے ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو ہر چیز یاد لانا پڑتی ہے۔
اچھا شوہر، بہترین دوست اور مجموعی طور پر ایک حیرت انگیز انسان کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو، کرکٹرز حسن علی، عمر گل، احمد شہزاد سمیت دیگر نے بھی لالہ کو مبارکباد دی ہے.
Comments are closed.