سرفراز احمد کو نسلی تعصب کے ریمارکس پر کاررواہی کا سامنا
کراچی(نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے نسلی تعصب پر مبنی ریمارکس دینے پر انٹر آئی سی سی کی جانب سے کارروائی جمعرات کو متوقع ہے۔
امکان ہے کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سرفراز احمد پر 3 سے 5 ون ڈے انٹرنیشنل کی پابندی عائد ہوسکتی ہے۔
ماضی میں جنوبی افریقا میں نسل پرستی کی تحریک عروج پر رہی ہے اس لیے یہ واقعہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے اور آئی سی سی کا لیگل ڈپارٹمنٹ تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر کارروائی کا اعلان کرے گا۔
سرفراز احمد کے مبینہ نسل پرستانہ جملے نے نیا تنازع کھڑا کردیا
اگر سرفراز احمد پر پابندی لگی تو شعیب ملک قیادت کریں گے تاہم پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کیلئے نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈربن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقا کے خلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کو سامنے دیکھ کر آپے سے باہر ہوگئے تھے۔
سوشل میڈیا پر میچ کے حوالے سے ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں مبینہ طور پر سرفراز احمد جنوبی افریقا کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل پھیل کوایو کے حوالے سے تضحیک آمیز جملے ادا کررہے ہیں۔
Comments are closed.