بھارت نے زمبابوے ٹیم کے کوچ کو دورہ پاکستان سے روک دیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) بھارت نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق بھارتی کرکٹر لال چند راجپوت کو پاکستان کا دورہ کرنے سے روک دیا ۔
بھارت سے گائیڈ لائن ملنے کے بعد لال چندر راجپوت نے اپنی ٹیم زمبابوے کے ساتھ دورہ پاکستان سے دستبردار ی ظاہر کی۔ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم آج صبح سویرے ہی پاکستان پہنچی ہے جس میں ہیڈ کوچ شامل نہیں تھے۔
ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو پاکستانی دفتر خارجہ سے کلیئرنس مل گئی تھی لیکن پھر بھی وہ اس ٹیم کے ساتھ نہیں پاکستان نہیں آئے حالانکہ لال چند راجپوت دورے سے قبل زمبابوے کے تربیتی کیمپ کا حصہ تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی وزارت داخلہ نے راجپوت کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد زمبابوے کرکٹ (زیڈ سی) نے پی سی بی کو آگاہ کردیا تھا کہ ان کا ہیڈ کوچ پاکستان میں ٹیم میں شامل نہیں ہوگا۔
پاکستان پہنچنے والی زمبابوین کرکٹ ٹیم اپنے ہوٹل پہنچنے کے بعد کوویڈ ۔19 ٹیسٹ سے گذریں گے اور آج سے سات روزہ قرنطینہ کا آغاز کریں گے۔ راولپنڈی میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ 30 اکتوبر ، یکم اور 3 نومبر کو مقامی وقت کے مطابق 12 بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز لاہور میں ہو گی پہلا میچ قذافی سٹیڈیم میں 7 ، 8 اور 10 نومبر کو کھیلی جائے گا، یہ میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 3 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔
Comments are closed.