محدود عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا
مکہ مکرمہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب میں آج 18 اکتوبر سے محدود عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے مسجد الحرام کی انتظامیہ نے خواتین زائرین اورنمازیوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لیں۔
مسجد الحرام میں نمازی خواتین کی عبادت کے لیے جگہیں مختص کر دی گئیں مسجد نبویؐ میں روضہ رسول صلی الله عليه وآلہ وسلم کی زیارت کے لئے بھی محدود اجازت پر عمل شروع کر دیا گیا.
عمرے کی ادائیگی کے ساتھ مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کے اجازت ناموں میں 75 فیصد خواتین کو اجازت دی جا رہی ہے 18 اکتوبر سے شروع ہو گیا ہے۔
اس میں دو لاکھ بیس ہزار عمرہ زائرین اور 5 لاکھ 60 ہزار نمازی مسجد الحرام پہنچیں گے۔ مقدس مساجد کی انتظامیہ کے مطابق دوسرا مرحلہ 14 روز تک جاری رہے گا۔
دوسرے مرحلے کے تحت ہر روز چالیس ہزار نمازی اور 15 ہزار عمرہ زائر مسجد الحرام پہنچیں گے اور یہ حرم مکی کی کل گنجائش کا 75 فیصد ہوں گے۔
اس کے علاوہ مسجد نبویؐ میں بھی روضہ رسول صلی الله عليه وآلہ وسلم کی زیارت کے لئے محدود اجازت ناموں کے ساتھ اجازت دی گئی ہے اس کے ساتھ ریاض الجنہ کو بھی محدود افراد کے لئے کھولا گیا ہے.
حرمین شریفین کے امور کے سربراہ امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ دونوں مقدس مقامات پر آنے والے افراد کورونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ عبادات کا سلسلہ آسانی کے ساتھ چلتا رہے.
Comments are closed.