ثانیہ مرزا کی اذہان ملک کے ساتھ چہل قدمی کی تصویر وائرل

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی اپنےبیٹے اذہان ملک کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے لی گئی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں شعیب ملک اور اٴْن کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے مداح موجود ہیں جو اِن دونوں سے متعلق جاننا اور اٴْنہیں سوشل میڈیا پر فالو کرنا پسند کرتے ہیں۔

شعیب ملک کی بیوی ثانیہ مرزا کی جانب سے آئے دن اپنی اور بیٹے اِذہان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے کچھ دیر قبل اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام اور فیس بک پر بیٹے اذہان کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔تصویر میں دیکھا گیا کہ ماں بیٹا کسی پارک میں موجود چہل قدمی کر رہے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ دوپہر کی بہترین چہل قدمی اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ۔ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی اس خوبصورت تصویر پر اب تک ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں.

سوشل میڈیا پر لوگ ثانیہ مرزا کے ایک بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ ایک اچھی ماں ہونے کی بھی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

Comments are closed.