دنیا میں 7براعظم ہیں ، ہمارے پاس بابر اعظم ہیں، جویریہ خان
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان جویریہ خان نے منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی ہے جس پر مداحوں نے خوب دل کھول کرداد دی۔
بر اعظم آج اپنی 26ویں سالگرہ پر جہاں ساتھی کھلاڑیوں، آئی سی سی، پی سی بی اور مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے وہاں جویرہ خان بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔
بابر اعظم کو منفرد انداز میں مبارک دینے پر مداحوں نے جویریہ خان کو سراہا ہے، فیس بک پر 5 ہزار صارفین نے اسے لائک کیا جبکہ 30 سے زائد صارفین سے شیئر کیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے جویریہ کے پیغام پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جویریہ کی جانب سے صحیح معنوں میں بابر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان جویریہ خان نے بھی بابر کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا میں سات براعظم ہیں صرف ہمارے پاس بابر اعظم ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ بابر اعظم کو سابق کپتان سرفراز احمد، حسن علی، شاداب خان، شاہین آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے جنم دن کی مبارک باد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
Comments are closed.