سعودی عرب میں پاکستانیوں کا کر کٹ گالہ

الریاض (ابرار تنولی) پاک یونائیٹڈ کرکٹ گالہ تفریحی تقریب میں تبدیل ، ریاض میں موجود پاکستانیوں نے بھرپور شرکت۔  تفصیلات کے مطابق ریاض کے کنٹری کلب کرکٹ گراونڈ میں ایک شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

ٹورنامنٹ کا اہتمام ریاض کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی، فوٹو گرافر اور سماجی کارکن خرم خان نے کیا ۔ ابتدائی میچ پاک یونائیٹڈ گرین اور پاک یونائیٹڈ اسٹالین کے درمیان ہوا ۔ پاک اسٹالین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں فتح حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ کے پی کے انصافین اور پنجاب انصافین کے درمیان منقعد  ہوا جو کہ کے پی کے انصافین نے 35  رنز سے جیت لیا ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل پنجاب انصافین اور کے پی کے انصافین کے درمیان ہوا کے پی کے انصافین نے یہ میچ 5 وکٹ سے جیت لیا کے پی کے کی ٹیم کے بلے بازوں نے انتہائی اچھا کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کا باآسانی 5 ووکٹ سے شرکت دے دی۔

ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑی کی طرف سے لگائے گئے  چوکوں، چھکوں یا وکٹ گرنے پر ناظرین تالیاں بجا کر اور پاکستانی گانوں اور ملی نغموں کے دھنیں بکھیر کر خوب داد دیتے رہے اس موقع پر بچوں اور خواتین کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی جو پورا دن کرکٹ کے ساتھ ساتھ گانوں اور  مختلف انواع کےکھانوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

تقریب میں ریاض میں موجود سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماوں اور صحافیوں  نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔   تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی رفیع اللہ اور دیگر نے بچوں میں خصوصی انعامات اور  عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور جیتنے اور رنرز اپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں۔

اختتامی تقریب کی کمپئرنگ کے فرائض  ریاض کے معروف کمپیئر عمیر شیخ نے ادا کئے اور اپنے مخصوص انداز میں بچوں سے جنرل نالج کے سوالات کئے اور انعامات تقسیم کئے ۔ تقریب کے اختتام پر ٹورنامنٹ آرگنائزر خرم خان نے تمام منتظمین خصوصا انجینئر کاشف رانا، وسیم خان ، اور ملک کامران سرور  کا شکریہ ادا کیا اور  انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

خرم خان نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے پر تمام ناظرین، سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماوں خواتین اور بچوں اور خصوصی طور پر مختلف سٹال لگانے والے افراد کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے ایک کامیاب تقریب کا اہتمام ممکن ہو سکا ۔

پروگرام کی رونق دوبالا کرنے کے لئے اور اس مزید جدت لانے میں انصاف پروفیشل فورم کے صدر ڈاکٹر احمد ندیم بھٹی صاحب کی طرف سے کھلاڑیوں کو معقول مشورے اور دماغی نشونما پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔

پروگرام کے آرگنائزر خرم خان نے آخر میں تمام میڈیا یا سوشل میڈیا سمیت تمام ریاض کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا

Comments are closed.