بیسک ہیلتھ یونٹ بیروٹ میں ڈیڑھ ماہ سے حفاظتی ٹیکے اور ویکسین غائب

ایوبیہ(عتیق عباسی سے)بی ایچ یو بیروٹ نومولود بچوں کیلئے قتل گاہ کا منظر پیش کرنے لگا,پچھلے ڈیڑھ ماہ سے بچوں کے حفاظتی ٹیکے اور ویکسین غائب ہو گئی متعلقہ عملہ لمبی تان کر سو گیا.

تفصیلات کے مطابق تحصیل و ضلع ایبٹ آباد کے علاقے سرکل بکوٹ کے بی ایچ یو بیروٹ کے عملے کی مجرمانہ غفلت کے باعث نومولود بچے موت کے منہ جانے لگے.

مذکورہ بی ایچ یو میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کی ویکسین ختم ھے مگر بی ایچ یو کے عملے کے سر پر جوں تک نہیں رینگ رہی.

جہاں نومولود بچوں کی جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ کی خاطر حفاظتی ٹیکوں کی ویکسین اشد ضروری ھے وہاں بی ایچ یو بیروٹ کی انتظامیہ بیسیوں نوآموز ننھے بچوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے لگی.

حکومت کی طرف سے دس ٹیکوں کے کورس پر مشتمل یہ ویکسینیشن پورے پاکستان کے سرکاری اسپتالوں میں مفت دستیاب ھے مگر بیروٹ بی ایچ یو میں، دور افتادہ اور پہاڑی علاقوں سے آنے والی نومولود بچوں کی مائیں ویکسینیشن کی خاطر مہینوں خوار ہوتی ہیں.

اہلیانِ علاقہ اور والدین نے محکمہ صحت ایبٹ آباد اور اعلیٰ حکام سے بچوں کی صحت کے حوالے سے اس حساس ترین مسئلے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے اور مذکورہ ویکسینیشن کی فوری دستیابی کا مطالبہ کیا ہے.
.

Comments are closed.