جنوبی افریقہ کی جیت صرف 41 رنز کے فا صلے پر
کیپ ٹاون(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ میں پاکستان کو ایک اور شکست کے سامنا، میزبان کو آج دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے صرف 41رنز درکار ہیں۔
کیپ ٹاوٴن ٹیسٹ میں 254 رنز کا خسارہ ختم کرنا ہی پاکستان کا بڑا ’کارنامہ‘ بن گیا، قومی ٹیم دوسری اننگز میں 294 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں اس نے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 41 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کھیل کا تیسرا دن پاکستان کی اننگز کے خاتمے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، دوسری اننگز میں گرین کیپس کے بلے بازوں نے نسبتاً بہتر بلے بازی کرتے ہوئے اننگز کی شکست کو ٹال دیا۔
لیڈ کو ختم کرنے کے چیلنج میں قومی بلے باز ’سرخرو‘ ٹہرے، اسد شفیق 88، بابر اعظم 72 اور شان مسعود 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بیٹسمین جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔
امام الحق اور اظہر علی نے 6، 6 جب کہ فخر زمان 7، سرفراز احمد 6، محمد عامر صفر اور یاسر شاہ 5، شاہین ا?فریدی نے 14 رنز بنائے، محمد عباس 10 رنز بنا کر ناٹ ا?وٴٹ رہے۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستان کے 177 کے جواب میں جنوبی افریقا نے 431 رنز بنائے تھے اور اسے 254 رنز برتری حاصل تھی۔
Comments are closed.