سعودیہ قومی دن، عمران خان اور محمد بن سلمان کے ٹائیگرز اکٹھے ہوگئے
ریاض(شاہ جہاں شیرازی)سعودی عرب کا قومی دن سعودی شہریوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی نے بھی خوب جوش و جذبے سے منایا. عمران خان اور محمد بن سلمان کے ٹائیگرز اکٹھے ہوگئے.
سعودی بھائیوں سے اظہار محبت کے لیے پاکستان تحریک انصاف ٹائیگر فورس کئ جانب سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کی صدارت صدر ٹائیگر فورس صدر انجم اقبال وڑائچ نے کی۔اور تقریب کی مہمان خصوصی معروف سعودی صحافی و فلم میکر شاعرہ سمیرا عزیز تھی ۔جبکہ نظامت کے فرائض ملک امجد اقبال اعوان نے ادا کئے۔
مہمانان اعزاز میں ارم رومی، مسز ماریہ، میڈم فضہ خان تھیں ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔
صائمہ طارق نے دلچسپ کوئز پروگرام کے ذریعے تمام حاضرین میں انعامات تقسیم کیے۔ معروف سنگرز سید بسام اور میڈم عقیلہ کے ملی نغموں نے شرکاء کے دل جیت لیے۔
تنویر صدیق خان ،میڈم شمائلہ شہزاد، بیرسٹر افتخار احمد چیمہ ،عنصر اقبال مغل ،ملک مظفر اعوان، بدر عالم بھٹی، تنویر احمد ملہی، ملک سجاد حسین، یاسر گوندل، چودھری فیاض احمد، ملک مدثر عزیز، میاں افضل عزیز، حاجی خلیل احمد ،محسن رفیق سمیت کثیر تعداد میں شرکاء بھی موجود تھے۔
تقریب کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیااور معروف پاکستانی نثراد سعودی صحافی ابراہیم بلوچ نے کامیاب پروگرام کرونے پر ٹائیگر فورس اور تمام زمہ دران کو مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا ۔
Comments are closed.