عالمی یوم سیاحت، رنگ د ےگلیات مہم ،نے علاقہ مزید پرکشش بنا دیا
فوٹو: زمینی حقائق ڈا ٹ کام
ایوبیہ(عتیق عباسی)عالمی یوم سیاحت کے موقع پر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام، رنگ دے گلیات مہم ،نے خوب رونقیں لگائیں،
طلبہ و طالبات کی بڑ ی تعداد سڑکوں اور گزر گاہوں پر پینٹنگ کرتی نظر آئی۔
گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ، رنگ دے گلیات مہم، کے دوران نیشنل کالج آف آرٹس کے 75 سے زائدطلبہ ہ طالبات نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے سڑک کے ااطراف مناظر کو دید ہ زیب بنا دیا۔
طلبہ و طالبات نے بہت لگن اور جذبے سے ایبٹ آباد مری روڈ پر واقع بے رونق اور خستہ حال کیبنز اور ڈھابوں کو مختلف رنگوں سے رنگ کر پرکشش بنادیا ہر گزرنے والا مہم پر سٹوڈنٹس کو داد دیتا رہا۔
کئی گھنٹو ں تک سٹوڈنٹس اپنے فن خیالات اور ہنر سے ان ڈھابوں کو پرکشش اور دلکش بنانے میں مصروف رہے طلبہ اپنے خیالات اور آرٹ کے ذریعے ماحول دوست تصاویر اور پیغامات کو کنویس پر اتا تے ر رہے۔
اگر چہ طلبہ و طالبات کو اس حوالے سے کوئی خاص آئیڈیا نہیں دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود فنون لطیفہ سے وابستہ اس ٹیم نے اتنے دیدہ زیب رنگ بھرے کہ یہ سب سیاحوں کی توجہ کا باعث بنیں گے۔
رنگ دے گلیات مہم ، شروع ہونے سے قبل ,ترجمان جی ڈی اے احسن حمید نے بتایا تھا کہ عالمی یوم سیاحت پر نتھیاگلی میں 3 سے زائد مقامات پر طلبہ اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سڑک کنارے ان کیبنز کی تزئین انتہائی ضروری تھی اور ایسی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائینگی, اس سے صرف خوبصورتی میں اضافہ نہیں ہوتا طلبہ و طالبات کے فن کو بھی تقویت ملتی ہے۔
Comments are closed.