بھارتی اداکارائیں دیپیکا پاڈوکون، شردھاکپوراور سارا علی کٹہرے میں
فوٹو: بھارتی میڈیا
ممبئی ( انٹر نیٹ نیوز)بالی ووڈ کی تین اداکاراؤں دیپیکا پاڈوکون، شردھاکپوراور سارا علی خاں کے ممبئی فلم سٹی میں ڈرگس معاملے کے الزامات میں6گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر نارکوٹس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے دفترمیں تفتیش کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
جون میں بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کے بعد ڈرگس کے معاملے میں درج کیس کے سلسلے میں اداکاراؤں دیپیکا، شردھا اور سارا علی خان سے این سی بی نے پوچھ تاچھ کی۔
دیپیکا کوجہاں کولابہ کے گیسٹ ہاؤس میں بلایاگیا وہیں شردھا اورسارا سے جنوبی ممبئی کے بلارڈ اسٹیٹ میں واقع جانچ ایجنسی کے زونل دفتر میں پوچھ گچھ کی گئی۔
دونوں کیلئے این سی بی دفتر میں سکیورٹی کے سخت انتظام کئے گئے تھے اور راستے میں کئی رکاوٹیں بنائی گئیں تھیں اس دوران شہریوں کی بڑی تعداد راستے میں جمع ہو گئی جو اداکاراوں کو دیکھنا چاہتی تھی۔
اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اپنی تفشیش کا آغاز کیا،اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے معاملے میں دپیکا کو طلب کیا گیا تھا۔
اداکارہ اپنا بیان درج کرانے ہفتہ کی صبح این سی بی کے قلابہ نامی علاقے میں واقع گیسٹ ہاوس پہنچی تھی جہاں تفشیشی ایجنسی کے افسران خیمہ زن ہیں اس موقع پرنارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے دفتر کے باہر پولیس نے رکاوٹیں بھی لگارکھی تھیں۔
Comments are closed.