سرفراز احمد نے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی ، بیٹے نے دعاکروائی
اسلام آباد( ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے بیٹے کے ساتھ بیٹھ کر سورة فاتحہ کی تلاوت کی تو بیٹے نے اختتام پر والد کو دعا کرنے سے روک کر کہا دعا میں کراوں گا۔
سرفراز احمد اور ان کے بیٹے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ سابق کپتان سرفراز احمد جو حافظ قرآن بھی ہیں ،نے نہایت خوبصورت آواز میں سورة فاتحہ کی تلاوت کی۔
سرفراز حمد کا ننھا بیٹا بھی والد کے ساتھ ساتھ پڑھتا رہا اور جب تلاوت ختم ہوئی سرفراز احمد نے جیسے ہی دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے تو ان کے بیٹے نے اپنے ہاتھ آگے بڑھا کر کہا کہ اب میں پڑھوں گا۔
Jumma Mubarak ❤️ pic.twitter.com/Nqe4zkbspz
— Khushbakht Sarfaraz (@sarfarazkhush) September 25, 2020
جواب میں سرفراز نے کہا کہ آپ پڑھو۔ بیٹے نے ہاتھ اٹھاکر دعا مانگی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ،ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
سوشل میڈیا پر کرکٹرز سمیت مداحوں کی بڑی تعداد نے اسے پسند کیا ہے۔ سر فراز احمد کے بیٹے عبداللہ کا شوق بھی دیدنی تھا،ویڈیو کے ساتھ جمعہ مبارک لکھا گیا ہے ۔
واضح رہے سابق کپتان اور وکٹ کیپربیٹسمین سرفراز احمد حافظ قرآن ہیں اور مذہبی رجحان رکھتے ہیں جس کی جھلک نہ صرف یہاں نظر آئی بلکہ سرفراز احمد کی نعتیں پڑھنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوتی رہی ہیں۔
Comments are closed.