ڈین جونز کی بھارت اور پاکستان کے حوالے سے کیا سوچ تھی؟
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)جارح مزاج
سابق آسٹریلین بلے باز اور معروف کرکٹ کمنٹیٹر ڈین جونز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈین جونز کمنڑی کے سلسلے میں بھارت میں موجود تھے، ان کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ وہ پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ بھی تھے.
پی ایس ایل میں وہ اس سے قبل وہ اسلام آباد یونائٹڈ کے کوچ کے فرائض بھی سرانجام دے چکےتھے، ڈین جونز پاکستان میں کرکٹ بحالی کی کوششوں میں ہمیشہ پیش پیش رہے.
ڈین جونز کا ماننا تھا پاکستان میں کرکٹ نہ کھیل کر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے ممالک زیادتی کرتے ہیں کیونکہ پاکستان اور انڈیا کے حالات ایک جیسے ہیں اور بین الاقوامی ٹیمیں فسادات کے باوجود بھارت جاتی ہیں.
ڈین جونز 1961 میں ملبورن میں پیدا ہوئے، انہوں نے 16 مارچ 1984 کو ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ وہ 1987 کا ورلڈکپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے اہم کھلاڑی تھے، ڈین جونز نے اپنے کیرئیر میں آسٹریلیا کی طرف سے کل 52 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے میچ کھیلے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈین جونز اس وقت کمنٹری کے سلسلے میں بھارت میں موجود تھے اور کورونا کے باعث ممبئی کے ایک سیون اسٹار ہوٹل میں بائیو سیکیور ماحول میں وقت گزار رہے تھے۔
59 سالہ ڈین جونز کے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور 216 رنز جب کہ ایک روزہ میچوں میں انہوں نے 11 سنچریاں اور 46 ففٹیز اسکور کیں۔
Comments are closed.