بلاول بھٹو نے ثابت کیا وہ سب کو اکٹھا کر سکتے ہیں،پیپلز پارٹی سعودی عرب
فوٹو : فائل
ریاض (زمینی حقائق ڈاٹ کام)صدر پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کےچوہدری تصور حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے پیپلز پارٹی نے اے پی سی کرکے کہ ثابت کیا کہ پیپلز پارٹی ہی سب کو اکٹھا کر سکتی ہے.
میڈیا کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پورے پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں بالخصوص میاں نواز شریف مریم نواز مولانا فضل الرحمن اور باقی تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کیا.
بلاول بھٹو زرداری نے بتا دیا پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو سب کو اکٹھا کر سکتی ہے اے پی سی کا دن سب جمہوری سوچ رکھنے والے افراد کے لیے انتہائی اہم دن ہے.
انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب اے پی سی کے متفقہ اعلامیہ اور جمہوری جدوجہد کے اعلان پر ہم سب، اے پی ڈی اے، کے ساتھ ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں.
پیپلزپارٹی سعودی عرب کے سینئر ناہب صدر ریاض راٹھور ناہب صدور جاوید ملک اظہر شفیق گجر سردار نصیر خان جنرل سیکرٹری سردار رازق ڈپٹی جنرل سیکرٹری آفتاب ترابی انفارمیشن سیکرٹری زمرد خان سیفی آڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری فہیم میتلا سیکرٹری مالیات الیاس اعوان پی آر او افضل گوندل الیاس مہر ملک شفیق عبدالقادر خان نے اپنے مشترکہ بیان میں چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کامیاب اے پی سی منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کی.
Comments are closed.