راولپنڈی ،ہولی ہیلپ کے تحت چلنے والے سکول میں تقریب
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ہولی ہیلپ ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت راولپنڈی میں چلنے والی سکول میں ایک تقریب ہوئی جس میں بچوں اور انکے والدین نے شرکت کی.
اس موقع پر پاکستان پلیز پارٹی کے رہنما اور سنڑل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر سید سعادت حسین شاہ صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی.
سید سعادت حسین نے ہولی ہیلپ سکول کی انتظامیہ کو اپنی طرف سے سکول کی عمارت کے لیے چھ لاکھ روپے کا چیک دیا جو کہ ہولی ہیلپ ویلفیئر کے چیرمین عبداللہ صابر اور جنرل سیکرٹری راجہ محمد اصغر خان نے وصول کیا.
سعادت حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ہولی ہیلپ انتظامیہ تعلیم کے میدان میں اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہی ہے اس لیے میں ہمشیہ اس مشن میں آپ کے ساتھ تعاون کروں گا.
انھوں نے کہا کہ وہ اس مشن کو جاری رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے انھوں نے رفاعی ادارہ چلانے پر منتظمین کےکردار کو سراہا اور کہا اصل میں یہ ملک و قوم کی حقیقی خدمت کرنا ہے.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری راجہ محمد اصغر خان نے اپنے معزز،مہمان سید سعادت حسین شاہ اور والدین کا اس تقریب میں شریک ہونے پر شکریہ ادا کیا.
راجہ اصغر والدین سے اور دیگر ممانوں سے بھی گزارش کی کہ وہ ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم اپنے اس مشن کو جاری و ساری رکھ سکیں.
Comments are closed.