اسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرا ایک روزہ میچ ہرا کر سیریز جیت لی
ویب ڈیسک
مانچسٹر: اسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 3 وکٹ سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔
بدھ کی رات مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے اور جوروٹ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
جونی بیرسٹو نے 112 رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان آئن مورگن 23 رنز بناسکے۔ سام بلنگز کا اسکور57 رہا۔کرس ووکس 53 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ جوزبٹلر 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔زمپا کے حصے میں بھی 3 وکٹ آئیں۔ کمنز ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 302 رنز 7 وکٹ پر اسکور کئے۔
اسٹریلیا نے ہدف کے تعاقب میں کمزور شروعات کی اور73 رنز پر آسٹریلیا کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ وارنر24، فنچ 12، اسٹوانز4،لبوشگنے20 اور مچ مارش نے2 رنز اسکور کئے۔
اس موقع پر کیری اور میکس ویل کے درمیان 212 رنز کی شراکت ہوئی۔کیری نے 106 رنز کی اننگ کھیلی۔ میک ویل نے90 گیندوں پر108 رنز اسکور کئے۔ کمنز4 اور اسٹارک 11 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی طرف سے ووکس اور روٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آرچر اورعادل رشید کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی،میکس ویل کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Comments are closed.