جیولری شاپ میں کورونا، ایس او پی ، کے ساتھ40لاکھ روپے کی ڈکیتی
فوٹو : سوشل میڈیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی ہے جس میں ڈاکووں نے واردات بھی ڈالی اور کورونا وائرس کے حوالے سے مروجہ ایس او پی کااحترام کرتے ہوئے ماسک بھی پہن رکھے تھے اور شاپ میں ہاتھوں کو سینی ٹائز بھی کیا۔
اس حوالے سے بھارتی اخبار انڈیا ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ایک واردات ہوئی ہے جس میں ڈاکو بھی کورونا وائرس ایس او پیز پر ایسا عملدرآمد کرتے رہے کہ دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کی یہ واردات بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ کی ایک جیولری شاپ میں ہوئی ہے جس کی بعد میں ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو ہاتھوں کو واردات سے قبل سینی ٹائز کررہے ہیں۔
دکان میں آنے والے ان3 ڈاکووں نے فیس ماسک پہن رکھے تھے اور دکان میں داخل ہونے کے بعد انہوں نے دکان کے ملازم سے سینی ٹائزر لے کر ہاتھ صاف کیے اور پھر پستول نکال کر ملازمین پر تان لیں۔
علی گڑھ کی جیولری شاپ پر واردات کے دوران ڈاکووں نے صرف ہاتھ صاف نہیں کئے بلکہ دکان میں موجود 40لاکھ بھارتی روپے(تقریباً 90لاکھ پاکستانی روپے)مالیت کے زیورات اور نقدی کی بھی صفائی اور لوٹ کر چلے گئے۔
دکان کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینی ٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے کے بعد جب ڈاکو پستول نکالتے ہیں تو اندر موجود گاہک اور دکاندار خوف سے سہم جاتے ہیں۔
ڈاکواطمینان کے ساتھ محض 30سیکنڈ کے وقت میں زیورات کے شوکیس اور تجوری کا صفایا کرکے لوٹ کا سامان ایک بیگ میں بھرتے اور چلے جاتے ہیں۔ پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ڈاکووں کی تلاش شروع کر دی ۔
Comments are closed.