پشاور کے بعد صوابی میں بھی ایک خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا
فوٹو: فائل
صوابی (ویب ڈیسک ) گزشتہ روزپشاور میں ایک ٹرانس جینڈر کے قتل کے بعد صوابی میں ایک اور خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے صوابی پولیس کا کہنا ہے کہ محمد سعد نامی خواجہ سرا کو اس کے بھائی نے قتل کیا ہے جسے اس کے ناچ گانے سے سخت چڑ تھی اور وہ اسے منع کرتا رہتا تھا۔
پولیس کے مطابق خواجہ سرا محمد سعد راولپنڈی میں ڈانس کا پروگرام کر کے گھر واپس آیا تھا جس پر اس کے 14 سالہ بھائی نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
واضح رہے کہ پہلے ہی خیبر پختونخوا میں قتل ہونے والے خواجہ سراوں کی تعداد تشویشناک تھی صوابی میں ایک اور قتل کیے جانے والے خواجہ سراؤں کی تعداد 70 ہو گئی ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز پشاور میں گل پانڑہ نامی خواجہ سرا قتل کر دیا گیا تھا جبکہ چاہت نامی اس کا ساتھی زخمی ہو گیا تھا جسے چھ گولیاں لگی تھیں۔
Comments are closed.