لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ورکشاپ
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کا لائیو اسٹاک انیشیٹو پروجیکٹ دن بدن مقبول ہونے لگا، سی ای او ڈیری بورڈ فتح اللہ خان کہتے ہیں ڈیری ایکسپورٹ 3 سو ملین ڈالر ہے جسے بڑھا کر 7.5 سو ملین ڈالر تک لے جانے کا ٹارگٹ ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ملک میں گوشت کی پیداوار بڑہانے کیلئے لائیوسٹاک انیشیٹو پروجیکٹ پر نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر اسلام آباد میں لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ورکشاپ منعقد کی گئی۔
ورکشاپ میں وزارت فوڈ سکیورٹی حکام لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری بورڈ اور صوبائی و یونٹس کے حکام نے شرکت کی۔
سی ای او لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر فتاح اللہ خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی گوشت اورڈیری مصنوعات کی پیداوار بڑہانے پر خصوصی توجہ ہے۔ ڈیری ایکسپورٹ کو بڑھانا ہمارا مشن ہے۔
ڈاکٹر فتح اللہ نے بتایا کہ وزیر اعظم کے لائیو اسٹاک انیشیٹو کے تحت 4 سالہ منصوبے ملک کے تمام حصوں میں کامیابی سے جاری ہیں۔ پروجیکٹ منیجر پی ایم یو ڈاکٹر محسن کیانی نے منصوبوں بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ورکشاپ میں بتایا گیا کہ اس وقت پاکستان کی ڈیری ایکسپورٹ 3 سو ملین ڈالر ہے جسے ان خصوصی پروجیکٹس کے ذریعے بڑھا کر 7.5 سو ملین ڈالر تک لے جانے کا ٹارگٹ ہے۔
Comments are closed.