دنیا کا معمر ترین جوڑا،79سالہ شراکت کا عالمی ریکارڈ
فوٹو: اے پی
اسلام آباد( نیٹ نیوز) ایکواڈور کے جولیو مورا کی عمر 110 برس اور والڈرامینا 104 سال کی ہیں۔ ان کی شادی کو 79 برس ہو چکے ہیں، یہ دنیا کا معمر ترین جوڑا ہے جن کے نام دنیا کے سب عمر رسیدہ جوڑا ہونے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔
دونوں ریٹائرڈ ٹیچر ہیں اور ایکواڈور کے دارالحکومت کوینٹو میں رہائش پذیر ہیں۔ انہیں اگست میں گینیز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔ ان کی بیٹی سیسیلیا کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی متحرک رہتے ہیں اور ان کی صحت بھی اچھی ہے۔
معمر ترین اور ازدواجی شراکت کا ریکارڈ کرنے والا جوڑا عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ،برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق گھر والوں کی مرضی کے بغیر شادی کرنے والے ایکواڈور کے جولیو مورا اور والڈرامینا کے گھر والے اس شادی سے خوش نہیں تھے۔
ایک ہی شخص کو محبوب بنا رکھا ہے
گھر والوں کی ناراضگی کی وجہ سے وہ گھر چھوڑ کر چلے گئے اور چھپ کر رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، ان کی شادی کو 79 برس ہو چکے ہیں اور دونوں کی صحت بھی اچھی ہے۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ کمیٹی نے میاں بیوی کی عمر کو یکجا کیا ہے جو 214 برس بنتی ہے۔
جولیو مورا کی پیدائش 1910 میں ہوئی اور والڈرامینا 1915 میں پیدا ہوئیں جبکہ ان کی شادی 1941 میں ہوئی،دونوں فیملی تقریبات پسند کرتے ہیں تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث ایسا ممکن نہیں ہے۔
دونوں کی فیملی کافی بڑی ہے۔ چار بچے ہیں جن کی شادیاں ہو چکی ہیں۔ 11 پوتے پوتیاں ہیں اور آگے ان کے بھی 21 بچے ہیں، خاندانی فردسیسیلیا نے کہا کہ ’مارچ سے ہمارا خاندان ایک دوسرے سے نہیں مل سکا اور میرے والدین سب سے ملنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے والد کو ٹی وی دیکھنا اور دودھ پینا پسند ہے اور ان کی والدہ کو میٹھا کھانا اور اخبار پڑھنا اچھا لگتا ہے،جولیو مورا اور والڈرامینا سے قبل یہ ریکارڈ ایک امریکی جوڑے کے پاس تھا جن کی مجموعی عمر 212 سال بنتی ہے۔
ایکواڈور کے 110 سالہ جولیو مورا اور ان کی 104 سالہ اہلیہ والڈر مینا کیوٹیروز کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا معمر ترین جوڑا قرار دے کر انھیں عالمی ریکارڈ ہولڈر کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے۔
Comments are closed.