نیوزی لینڈ، مساجد پر حملے کے دہشتگرد کو تامرگ عمر قید

terrorist

فوٹو: فائل

کرائسٹ چرچ (ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشتگرد حملے کرکے51نمازیوں کو شہید کرنے والے اسٹریلیا کے دہشتگرد د برینٹن ٹیرینٹ کو نیوزی لینڈ کی عدالت نے تادم مرگ قید کی سزا سنا دی۔

آسٹریلوی دہشت گرد نے 15 مارچ 2019کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں فائرنگ کی تھی جس میں نماز جمعہ کی ادائیگی میں مصروف 51 نمازی شہید اور 40 زخمی ہو گے تھے۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملزم کو بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے اور یہ سزا بھی تادم مرگ ہے۔

نیوزی لینڈ کی عدالت میں سماعت کے دوران آسٹریلوی دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ نے پہلے اعتراف جرم سے گریز کیا تھا تاہم پھر دہشت گردی کرنے کااعتراف کرلیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے وقت عدالت کے باہر متاثرین بڑی تعداد میں موجود تھے اور رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے، کچھ لوگ اپنے پیاروں کو یاد کرکے رورہے تھے جب کہ بعض دہشتگرد کوسزا پر خوشی کا اظہار کررہے تھے۔

دہشتگرد کو سزا پرنیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مساجد پر حملہ کرنے والا دہشت گرد عمر قید کا ہی مستحق تھا۔

جسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ فیصلے سے معلوم ہوتا ہے کہ دہشت گرد کے پاس اپیل کا کوئی پلیٹ فارم موجود نہیں ہے اور ہمارے پاس بھی اسے دیکھنے اور اس کی اپیل سننے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

نیوزی کے ان دہشتگرد حملوں کے وقت بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم بھی کرائسٹ چرچ میں موجود تھی جو اس حملے میں محفوظ رہی تاہم حملوں میں 9 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے۔

Comments are closed.