پاکستانی کمپنی نے کورونا سے بچاﺅ کیلئے سکول کے بچوں کے لیے بھی حفاظتی شیلڈ تیار کر لی
کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے عالمی معیار کی مگر انتہائی سستی فیس شیلڈز بنانے والی کمپنی نے سکول کے بچوں کے لیے بھی حفاظتی شیلڈ تیار کر لی۔ دی نیوز کے مطابق اس کمپنی کا نام ’ایس پی ای ایل‘ ہے جس نے بچوں کے لیے یہ شیلڈ تیار کی ہے۔ اس کمپنی کو یورپی یونین کی طرف سے سی ای سرٹیفکیٹ بھی مل چکا ہے تاکہ یہ اپنی حفاظتی مصنوعات یورپی ممالک کو درآمد کر سکے۔
رپورٹ کے مطابق بچوں کے لیے یہ شیلڈ ڈیزائن کرنے والے ضیاءحیدر کا کہنا ہے کہ ہم نے اس شیلڈ کی تیاری سے پہلے طویل مشاورت کی اور بچوں کی نفسیات کو سمجھنے کی کوشش کی۔ ہماری کوشش تھی کہ ایسی شیلڈ بنائیں جو بچوں کے لیے آرام دہ ہوں اور وہ اسے کلاس کے دوران پہن سکیں اور ان کے چہرے کے تاثرات بھی ان کے ٹیچرز واضح طور پر دیکھ سکیں۔ان باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے یہ شیلڈ ڈیزائن کی ہے۔ ہم سے گورنرپنجاب محمد سرور نے درخواست کی تھی کہ سکول کے بچوں کے لیے بھی ایک شیلڈ تیار کریں۔ جس پر ہم نے یہ پراجیکٹ شروع کیا۔ اس شیلڈ کی قیمت صرف150روپے رکھی گئی ہے تاکہ غریب لوگ بھی اپنے بچوں کے لیے باآسانی خرید سکیں۔“
Comments are closed.