امریکہ اللہ کی پکڑ میں، آسمانی بجلیوں کے بعد 2 سمندری طوفانوں کا سامنا
امریکا میں گلف آف میکسیکو کی جانب موجود ریاستوں کو رواں ہفتے دو طوفانوں کا سامنا ہے، طوفان ’مارکو ‘ آج لوزیانا اور طوفان ’لورا‘ کل امریکی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا۔ غیر ملکی کبر رساں ادارے کلے مطابق امریکا کی گلف ساحلی پٹی میں ریاست الاباما، لوزیانا، مسیسیپی اور ٹیکساس شامل ہیں، جہاں طوفان ’مارکو‘ کےباعث 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔دوسرے طوفان ’لورا‘ نے ہیٹی اور ڈومینیکن ری پبلکن میں تباہی مچائی ہے، دونوں ملکوں میں طوفان کے باعث کئی علاقے زیر آب آ گئے اور لوگ انخلاء پر مجبور
ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق طوفان ’لورا‘ کے باعث ہیٹی اور ڈومینیکن ری پبلک میں 12 افرا د ہلاک ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.