مجھے پاکستان سے پیار ہے جلد دورہ کروں گا، ارتغل
ویب ڈیسک
اسلام آباد: پاکستان میں بے حد مقبولیت اختیار کرنے والی ترکی کے ڈرامہ ،ارطغرل غازی کے ہیرو ،ارتغل نے کہا ہے ( انجین التان دوزیتان )ڈرامہ سیریل پسند کرنے پر پاکستانیوں کا مشکور ہوں، مجھے پاکستان سے پیار ہے جلد آپ لوگوں سے ملنے پاکستان آوں گا۔
جوں جوں شہرہ آفاق ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی مقبولیت پاکستان میں بڑھ رہی ہے اور اس میں کام کرنے والے اداکاروں کے پاکستانی مداحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستانی عوام ڈرامے کے کرداروں کو اپنے درمیان دیکھنا چاہتے ہیں۔
اس ڈرامے میں ،ارطغرل غازی کا کردار 41 سالہ انجین التان دوزیتان نے کیاہے جب کہ ڈرامے میں ان کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار 28 سالہ اسرا بلجک نے ادا کیا ہے دونوں کو پاکستان میں زبرداست پذیرائی مل رہی ہے اور لوگ سوشل میڈیا پر ان تک پہنچ گئے ہیں۔
لوگوں نے سوشل میڈیا پر فالو کرنے سمیت ان سے محبت کا اظہار کرنا بھی شروع کیا اور بتایا کہ کس طرح پاکستانی مداح انہیں چاہنے لگے ہیں۔ ڈرامہ مداحوں کی جانب سے تین ہفتوں میں حلیمہ سلطان یعنی اسرا بلجک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کئی بار ان کی تعریف کی اور انھیں پاکستان آنے کی دعوت دی۔
ارطغرل غازی کو پاکستانی بہت پسند کر رہے ہیں، پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے نے ایک نیا ریکارڈ بنا دیا ہے، ارطغرل غازی کو صرف 18 روز کے دوران یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
اس ڈرامے میں’ارطغرل‘ کا کردار ادا کرنے والے انجین التان دوزیتان کا کہنا ہے کہ ہمیں دیکھنے کا شکریہ، مجھے پاکستان سے پیار ہے۔
ایک مداح نے دورہ پاکستان کی دعوت اداکار کا کہنا تھا کہ میں جلد پاکستان کا دورہ کروں گا اور آپ لوگوں سے ملوں گا۔
Comments are closed.