چترال کی پسماندہ تحصیل مستوج کی طالبہ سفینہ احمد کا اعزاز

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) خیبرپختونخوا میں چترال کی پسماندہ تحصیل مستوج سے تعلق رکھنے والی طالبہ سفینہ احمد واشنگٹن یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والی مستوج کی پہلی طالبہ ہیں.

سفینہ احمد نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے بزنس ایڈمنسٹریشن  میں گریجویشن کرنے کے بعد یو۔این۔ڈی۔پی کے ساتھ بھی منسلک رہی تھی۔

وہ اپنے آبائی علاقے تحصیل مستوج کی پہلی طالبہ ہیں جس نے امریکہ کی کی بڑی جامعات میں شمار ہونے والی جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی ہے۔  

سفینہ احمد مستوج کے خوبصورت  گاؤں کارگین سے تعلق رکھنے والی چترال کی ہونہار طالبہ ہیں سفینہ احمد دختر نظار احمد نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی امریکہ سے پبلک ہیلتھ کمیونیکیشن اینڈ مارکیٹنگ میں گریجویشن مکمل کر لی۔

وہ  فل برائٹ اسکالر شپ پر زیر تعلیم تھیں، مستوج چترال کا ہی نہیں ملک کا بھی آخری حصہ ہے چترال سے شندور کیلئے سفر کرتے ہوئے پسماندہ علاقہ مستوج ہے جسے تحصیل کا درجہ مل گیا لیکن بنیادی سہولیات ناپید ہیں.
  

Comments are closed.