پاک چین افغان مذاکرات، دہشتگردی کیخلاف تعاون کی یادداشت پر دستخط
کابل(ویب ڈیسک )پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہہ ملکی مذاکرات ہوئے ، دہشت گردی کیخلاف تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
سہ فریقی مذاکرات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی اور افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے شرکت کی۔ تینوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سیاسی معاونت کو بروئے کار لا کر افغانستان میں قیام امن کی راہ ہموار کی جائے۔
کابل مین دوسرے سہہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات، کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں پاک، افغان، چین نے اتفاق کیا ہے کہ ا نٹرنیٹ سے دہشتگردی کے پھیلاوٴ کی روک تھام، انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جائے گا۔
تینوں ممالک کسی کو اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں کرنے دیں گے،تینوں ممالک ہر قسم کی دہشتگردی کے بلا امتیاز کارروائی، جڑ سے خاتمے پر متفق، ہو گئے سیکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کیلئے سہہ فریقی تعاون مستحکم کیا جائیگا۔
منشیات سمگلنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کے نیٹورک کو توڑا جائیگا، اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کی مالی معاونت، بھرتی، تربیت کا خاتمہ کیا جائیگا، انسداد دہشتگردی کیلئے استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔
تمام نکات پر مبنی جامع مفاہمتی یادداشت پر تینوں ممالک نے دستخط، کئیاپاک، افغان، چین مشترکہ انداز میں سیاسی اعتماد قائم کریں گے، افغان مفاہمتی عمل، ترقیاتی تعاون اور ربط بڑھایا جائے گا۔
افغان امنگوں کے مطابق افغان مفاہمتی عمل کی علاقائی و عالمی سطح پر حمایت کی جائے گی، پاکستان اور چین نے افغان صدر کے جامع امن منصوبے کو سراہا، تمام ممالک کا افغان طالبان سمیت تمام فریقین کو تشدد ختم، امن عمل کا حصہ بننے پر زور دیا گیا۔
تینوں ممالک کے مابین سماجی، معاشی و اقتصادی ترقی کے جامع فریم ورک پر اتفاق کیا گیا تینوں ممالک تعلقات مضبوط، ربط و تعاون میں اضافہ کریں گے، چین کے ایک سڑک، ایک رستہ.. بی آر آئی منصوبے کی حمایت کی گئی۔
پاک، افغان، چین تیسرے وزرائے خارجہ سہہ فریقی مذاکرات 2019ء میں اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔
Comments are closed.