سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانی رل گئے، سفیر اور سفارتخانہ بے خبر
فوٹو : آر ٹی نیوز فائل
جدہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سعودی عرب میں مقیم ہزاروں پاکستانی محنت کش بے روزگار ہونے کے بعد اپنی پناہ گاہوں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں،سفارتخانہ ان کے مسائل سے بے خبر ہے.
ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں ہزاروں سےمحنت کش، ڈرائیور، آزاد ویزے والے پاکستانی بے روزگار ہو چکے جن کی واپسی کیلئےسعودی حکومت نے غیرملکیوں کی جلد وطن واپسی، رجسٹریشن کیلئے "عودہ نظام” متعارف کروایا ہے.
سعودی حکومت کے متعارف کردہ عودہ نظام کے تحت قریباً 80 ہزار افراد رجسٹرڈ ہوئے جن میں بیشتر تعداد پاکستانیوں کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عودہ کے تحت رجسٹرڈ افراد کی چھٹی اور خروج بھی زائد المعیاد ہو کر منسوخ ہو چکے ہیں.
پاکستانی 45 روز سے لاک ڈاؤن میں، 24 گھنٹے گھروں، کمروں، پناہ گاہوں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، باہر نکلنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوتا ہے، سیکڑوں پاکستانی محنت کشوں کے پاس نہ رقم، نہ راشن، نہ دوا، نہ کمرے کا کرایہ، ویزوں، اقاموں کی معیاد ختم ہو چکی ہے.
سوشل میڈیا پر بھی یہ لوگ اپنی مشکلات اور کسمپرسی کی ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں، خاص کر وہ پاکستانی جو ملازمتوں سے فارغ ہونے کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی جمع پونجی بھی ختم کر چکے متعدد کے ویزوں کی مدت ختم ہے وہ چھپتے پھر رہے ہیں.
بعض پاکستانی شہری یو ٹیلٹی بل بھرنے، کفیل کو ادائیگی کے قابل نہیں، مقروض ہو چکے، فاقوں پر مجبور ہیں، یہ افراد گلہ کر رہے ہیں کہ پاکستانی سفیر راجا علی اعجاز یا پاکستانی سفارتخانہ خانہ ان کی مدد نہیں کر رہا ہے.
پاکستانیوں کی سعودی عرب میں مشکلات کے حوالے سے
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ
موجودہ کرائسز میں سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ/قونصل خانہ پاکستانی شہریوں کی فلاح اور ریلیف مہیا کرنے کیلئے ہفتے کے سات دن کام میں مصروف عمل ہیں.
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہسعودی عرب میں پاکستانی سفیر اور سفارتخانے کے خلاف رابطہ کرنے پر جواب نا دینے اور مدد نا کرنے بارے الزامات غلط ہیں، یہ واضح کیا ہے کہ لفظ ‘عودہ’ کا مطلب ہے ‘ایکزٹ ری-انٹری’سعودی حکومت نے حالیہ دنوں میں عودہ کے نام سے رجسٹریشن لنک متعارف کرایا ہے.
سعودی حکومت رجسٹریشن لنک کے زریعے لمبی چھٹیوں پر اپنے ملک واپس جانے والے غیرملکی ورکرز کو رجسٹر کر رہا ہے
رپورٹ کے مطابق اب تک 8 ہزار پاکستانی اس لنک کے زریعے رجسٹر ہوئے.
دفتر خارجہ کا موقف ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانیوں شہریوں کی جلد وطن منتقلی کے حوالے سے سعودی وزارت خارجہ اور متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہے.
Comments are closed.