شیر آباد سے بڑا ہوتر روڈ اکتوبر تک مکمل ہو جائے گی
ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)شیر آباد سے بڑا ہوتر روڈ اکتوبر تک مکمل ہو جائے گی جون سے قبل اس منصوبے کیلئے ایک کروڑ روپے جاری ہو جائیں گے، ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو نے وفد کو یقین دہانی کرا دی.
فوکل پرسن برائے وزیر اعظم کامیاب جوان اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام شہزاد گل اعوان نےوفد کے ہمراہ ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو سے ملاقات کی،اس موقع پر متعلقہ ٹھیکیدار طار ق شاہ بھی موجود تھے ،وفد کو بتایا گیا ہے 4 کروڑ لاگت کے منصوبہ میں سے ایک کروڑ کےفنڈ جون سے قبل جاری ہو نگے.
اس حوالے سے فوکل پرسن برائے وزیر اعظم کامیاب جوان سٹارٹ اپ پاکستان پروگرام شہزاد گل اعوان نے سابق تحصیل ممبر دلدار اعوان اور سوشل ورکر ملک ارشد اعوان ،محمد اعجاز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی.
ان کا کہنا تھا کہ شیر آباد سے بڑا ہوتر 4 کلو میٹر سڑک کی تعمیر سے چار یونین کونسل نملی میرا ،سربھنہ، پھلکوٹ ،بیرن گلی کے لاکھوں عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو گا انہوں نے کہا کہ اپنے علاقے کے عوام کے لیے اس دیرینہ مسئلے پر انشاءللہ کام کی تکمیل کا وعدہ پورا ہونے جا رہا ہے۔
سابق ادوار کے منصوبہ کے فنڈ کو ریلیز کرانے کے لئے متعلقہ سیکرٹری سی اینڈڈبلیو کے بعد ایبٹ آباد سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسئین سمیع اللہ کنڈی سے ملاقات کی ہے جنہوں نے اکتوبر تک کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہےجبک متعلقہ ٹھیکیدار نے فوری آغاز کا کہا ہے.
انھوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک اور موجودہ حالات میں عید الفطر کے بعد تیز رفتاری سے کام شروع کیا جائے گا جب کہ کام کی تکمیل اکتوبر تک ہو گی،انہوں نے کہا بڑا ہوتر دکھن گھونی روڈ کی بحالی کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہےسروے جلد ہو گا.
اس کے لئے سابق تحصیل کونسلر دلدار اعوان ،محمد اعجاز،ملک ارشد اعوان کی کمیٹی بنائی گئی ہے جو اس کا سروے کروائیں گے جب کہ متعلقہ محکمہ کے افسران نے جلد بحالی کی یقین دہانی کرائی ہے.
سابق تحصیل ممبر دلدار اعوان، ملک محمد ارشد اور دیگر نے شہزاد گل اعوان کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی خصوصی دلچسپی سے علاقہ کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا،اور ایک طویل عرصہ سے رکے ہوئے ترقیاتی فنڈ کو جاری کروائےجس کی سابق ایم پی اے سردار ادریس نے منظوری حاصل کی تھی۔
Comments are closed.