ایران میں زہر سے کورونا کا علاج ،700افراد ہلاک ہوگئے
ویب ڈیسک
تہران: ایران میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے زہریلے میتھانول کے استعمال سے 700 سے زیادہ افراد کی موت واقعہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے بتایا جاتا ہے کہ ان میں سے 200افراد وہ بھی شامل ہیں جو اسپتالوں تک بھی نہیں پہنچ سکے ہیں۔
ایرانی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں یہ تعداد بتائی گئی ہے جب کہ وزارت کے مشیر حسین حسانیان کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں فرق ہے کیونکہ زہر سے متاثرہ چند افراد ہسپتال کے باہر ہی دم توڑ گئے تھے۔
انہوں نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہسپتالوں کے باہر تقریبا 200 افراد ہلاک ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق زہر کھانے سے 20 فروری سے 7 اپریل کے درمیان 728 ایرانی ہلاک ہوئے جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 66 تھی۔
اپریل میں جاری ہونے والی ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں ایران میں زہر لینے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں دس گنا اضافہ ہوا ہے۔
ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاں پور نے کہا کہ 20 فروری کے بعد سے 525 افراد زہریلی میتھانول الکوحل کو نگلنے سے ہلاک ہو چکے ہیں،انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 5 ہزار 11 افراد کو میتھانول الکوحل سے زہر ملا تھا جب کہ اس سے تقریبا 90 افراد اپنی آنکھوں کی بینائی کھو چکے ہیں۔
زہر سے مرنے سے متعلق ایرانی وزارت صحت کے مشیر حسین حسانیان کے حوالے سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ آنکھوں کی بینائی سے محروم لوگوں کی حتمی تعداد میں اس سے کہیں زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے۔
ایران میں اس وقت وزارت صحت کے تحت طبی ڈیوٹی سرانجام دینے والے ایک ڈاکٹر نے اے پی کو بتایا ہے کہ ممنوعہ کیمیکل پینے سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2500 سے زیادہ ہے .
رپورٹس کے مطابق حکام کے منع کرنے کے باوجود بڑی تعداد میں شہری میتھانول نامی صنعتی کیمیکل پی رہے ہیں ، ایران میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد مسلسل ممنوعہ کیمیکل پی رہی ہے اور سوشل میڈیا پر بتائے جانے والے اس طریقہ علاج پر عمل کرنے سے اب تک سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کو مشرق وسطی علاقوں میں 5 ہزار 806 اموات اور 91 ہزار سے زائد تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ بدترین کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سامنا ہے۔
مشروبات میں میتھانول کو سونگھ یا اس کا ذائقہ معلوم نہیں کیا جاسکتا،اس سے اعضاء اور دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور علامات میں سینے میں درد، متلی، ہائپرونٹیلیشن، اندھا پن اور یہاں تک کہ مریض کوما میں بھی چلے جاتے ہیں ۔
Comments are closed.