پاکستان اور بھارت میں کورونا کیسز کم ہونا حیران کن ہے،بل گیٹس
ویب ڈیسک
اسلام آباد:مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے ہوسکتا ہے بھارت اور پاکستان میں کورونا وائرس سے کم کیس سامنے آنے کی وجہ ٹیسٹ لینے کی صلاحیت کم ہو نا یا لوگوں کا ٹیسٹ کرانے سے گریز کرنا ہو
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے بانی بل گیٹس نے کہا پاکستان، بھارت اور اس جیسے دوسرے ملکوں میں کورونا کے کم کیسز سامنے آنا حیران کن اور غیر یقینی بات ہے ان کا کہنا تھا کہ وہا ں تو بہت کچی آبادیاں ہیں۔
بل گیٹس نے کہا کہ کچی آبادیوں میں وسیع پیمانے پر وبا کے پھیلاو کا خدشہ ہے اور ایسے ملکوں میں سخت لاک ڈاؤن بھوک اور ہنگاموں کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ وہاں وسائل کی کمی کا بھی انھیں سامنا ہے۔
یاد رہے پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 13 ہزار 800 سے زائد کیسزکی تصدیق ہوئی ہے اور 292 افراد جاں بحق ہوئے ہیں
جبکہ بھارت میں مریض 28ہزار اور 886ہلاک ہو چکے ہیں جو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے کہیں بہتر پوزیشن ہے۔
اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ امریکا کررہا ہے اور ماہرین کہتے ہیں کہ امریکا میں سب سے زیادہ کورونا کیسز آنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ ٹیسٹ بھی سب سے زیادہ کررہا ہے۔
دنیا بھر میں اس وقت کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہے جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ اموات55 ہزار 497امریکا میں ہوئی ہیں۔
Comments are closed.