طیب اردوان نے ایک بیٹی کی اپیل پرایئر ایمبولینس سویڈن بھیج دی
فوٹو:ٹوئٹرترکی اردو، ڈی ایچ اے
انقرہ ( زمینی حقائق ڈاٹ کام) ترک حکومت نے بیٹیوں کی درخواست پرسویڈن میں پھنسے کورونا وائرس میں مبتلا والد کو ایئر ایمبولینس کے زریعے وطن واپس لا کر سب کو حیران کردیا، سویڈن نے 47سالہ مریض ایمرولا گلوسکن کا علان کرنے سے انکار کردیا تھا۔
ایمرولا گلوسکن ترک نژاد اور سویڈن میں رہائش پذیر تھا ہے جس کے بیمار ہونے پر اس کی بیٹی سمیرا نے اسپتال کالز کیں کوئی جواب نہ ملنے پر سوشل میڈیا پر باپ کی ویڈیو ڈال کر مدد کی اپیل کی تھی۔
ترک صدر کی ہدایت پرترکی کے وزیر صحت فاریتن کوکا نے فوری ایکشن لیا اس دوران سٹاک ہوم میں ترکش سفارتخانہ کے رابطے سے مریض کو سویڈن کے اسپتال میں پہنچا یا گیا جہاں اس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر حکام نے علاج کرنے سے انکار کردیا۔
صدر ایردوان شہریوں کا ایسے خیال رکھتےہیں
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) April 26, 2020
سویڈن نےترک نژاد شہری کو ہسپتال میں داخل کرنےسےانکار کیا۔ بیٹی نےترک حکومت اور صدر رجب طیب ایردوان سےمدد مانگی۔ حکومت نے ائیرایمبولینس بھیجی اور مریض سمیت اس خاندان کو واپس لےآئی
وزیرصحت نے صدرایردوان اور قوم کی طرف سےنیک تمنائیں پہنچائیں pic.twitter.com/liGvxUoJSK
اس دوران دوسری بیٹی نیترک نے حکومت اور ترک صدر رجب طیب اروان سے مدد کی درخواست کی تو حکومت نے اس کا فوری جواب دیا اور ایئر ایمبولینس اتوار کو جو مریض کو اس کے تین بچوں سمیت واپس انقرہ لے آئی۔
47سالہ مریض ایمرولا گلوسکن کو انقرہ کے سحر اسپتال میں داخل کردیا گیا، متاثر کن بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ہی ترک شہری کی بیٹی سے وزیر صحت نے رابطہ کرکے انھیں بتایا کہ ہم آپ کے والد کو واپس لے کر آرہے ہیں۔
ترکی حکومت کا حیران کن اقدام
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) April 26, 2020
سویڈن نے ترک نژاد آدمی کو ہسپتال میں داخل کرنے سےانکار کیا۔ بیٹی نے ترک حکومت اور صدر رجب طیب ایردوان سے مدد مانگی۔ حکومت نے ائیرایمبولینس بھیجی اور مریض سمیت اس خاندان کو ترکی واپس لےآئی
صدر ایردوان شہریوں کی حفاظت کےلیے حساس ہیں، بروقت اقدام کرتےہیں pic.twitter.com/EduuoLX8cP
اس دوران ترکش وزیر صحت مسلسل کورونا میں مبتلا ترک شہری کی بیٹیوں سے رابطے میں رہے اور ان کے والد کی جلد صحت یابی کیلئے صدر رجب طیب اردوان کی طرف سے بھی نیک خواہشات کا پیغام دیا ۔
ایمرولا گلوسکن کی بیٹیوں نے فوری ایکشن لینے ، والد کو واپس ترکی لاکر علاج شروع کرنے پر ترکی کے صدررجب طیب اردوان اور وزیر صحت ،فاریتن کوکا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے چین سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اب تک 2سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے اور اب تک دنیا بھر میں2لاکھ26ہزارلوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.