یونس خان کی بیٹنگ مجھے رلا دیتی تھی،ہر بھبجن سنگھ
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) بھارت کے اسٹار آف سپنر ہربھجن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ یونس خان کی بیٹنگ مجھے رلا دیتی تھی۔
وہ سوشل میڈیا پر روہت شرما کیساتھ سیشن میں بات چیت کررہے تھے اس دوران ہربھجن سنگھ سے پوچھا گیا تھا کہ وہ 5 مشکل ترین بیٹسمینوں کے نام گنوائیں۔
انہوں نے کہا کہ جیک کیلس کو بولنگ کرنا آسان نہیں تھا، دوسرے نمبر پر میتھیو ہیڈن اور تیسرے پر برائن لانا پر قابو پانے میں بھی مشکل ہوتی جب کہ یونس خان تو مجھے رلا ہی دیتے تھے۔
ہر بھجن سنگھ نے کہا کہ میں جب کریز پر کھڑے کھلاڑی کوفرنٹ فٹ پر قابو کرنے کی پوزیشن میں ہوتا تھا اس دوران تجربہ کار بیٹسمین مسلسل سویپ شاٹ کھیل کر پریشان کردیتے تھے۔
بھارتی آف اسپنر کا کہنا تھا کہ سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق کو بھی آؤٹ کرنا آسان نہیں ہوتا تھا، انہوں نے فیورٹ 5 آف اسپنرز میں ثقلین مشتاق کو شامل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اسپنر ایک میچ ونر تھے، ان کی دوسرا کو سمجھنا بہت مشکل تھا۔
یاد رہے ان دنوں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث لوگ گھروں پر موجود ہوتے ہیں اس دوران ادا کاروں اور کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر لائیو سیشن شروع کررکھے ہیں اور یوٹیوب چینلز پر خوب کام چل رہاہے۔
Comments are closed.