پاکستان میں جولائی تک کورونا متاثرین2لا کھ ہوسکتے ہیں،ڈبلیو ایچ او


ویب ڈیسک

اسلام آباد:عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں جولائی کے وسط تک کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے۔

ڈبلیو ایچ اوکے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائس پاکستان کے 115 اضلاع میں پھیل چکا ہے اور اگر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات نہ کیے گئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ پاکستان میں صحت کا نظام پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے اور کورونا نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

کورونا وائرس کے مقابلے کے لیے قومی سطح پرمربوط حکمت عملی اپنانی ہو گی جب کہ ”کووڈ نائنٹین رسپانس پلان“ پاکستانی حکومت، اقوام متحدہ اوراس کے شراکت داروں کی مشترکہ حکمت عملی پر منحصر ہے۔

یاد رہے پوزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وزرا بھی کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرچکے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 ہزار 155 ہے جب کہ237جاں بحق ہوئے ہیں۔

Comments are closed.