اداکارہ میرا ، کا امریکہ سے ایک اور ویڈیو پیغام


فوٹو: سکرین گریب

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)فلمسٹار اداکارہ میرا جوکہ امریکہ کے کسی ہوٹل میں تنہا پھنس ہوئی ہیں کا ایک اور ویڈیو پیغام منظر عام پر آیاہے۔

اداکارہ میرا نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ ‘وزیراعظم سے وطن واپس لانے کی درخواست میرا بنیادی حق ہے،کچھ لوگوں نے میری اپیل کو نیا رنگ دینے کی کوشش کی جو قطعاً مناسب نہیں ہے۔

اداکا رہ میرا کا کہنا تھا کہ نیویارک میں پاکستان کا سفارتخانہ میرے قیام کے مقام سے آگاہ ہے اور میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون پر قونصل جنرل عائشہ علی کی مشکور ہوں۔

انھوں نے کہا یہ وقت کسی کا مذاق اڑانے اور کسی کے جذبات سے کھیلنے کا نہیں ہے،کل بھی نیویارک میں کورونا وائرس نے 500 سے زائد افرادکو نگل لیا جس سے میں شدید خوفزدہ ہوں۔

اداکارہ کا اپنے ویڈیو پیغام میں لوگوں سے دعا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان پہنچ کرکورونا متاثرین کے لیے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا چاہتی ہیں۔

یاد رہے اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ ہمایوں سعید اور دیگر فنکاروں کے ساتھ شوٹنگ کیلئے امریکا آئی تھیں، تمام ساتھی فنکار واپس جا چکے ہیں، میں تنہا امریکا میں پھنس گئی ہوں۔

گزشتہ دنوں پہلی ویڈیو میں داکارہ میرا نے ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرون ملک اس طرح کے حالات نہیں بلکہ پاکستان آکر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہوں۔

میرا کے دوسرے پیغام میں پاکستانی سفارتخانہ سے رابطے کا عندیہ ملا ہے تاہم انھوں نے پیغام میں یہ نہیں بتایا کہ ان کا کسی سے رابطہ ہوا ہے اور وہ واپس آرہی ہیں تاہم انھوں نے قونصل جنرل عائشہ علی کا شکریہ ادا کیاہے۔

(مرتضیٰ علی شاہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے)

Comments are closed.